امر بہائی

پاکستان کے بہائیوں کی مصدقہ ویب سائیٹ بابت امر بہائی

ایک عالمگیر تصور



روحانی سفر

بہائی خدائےواحدو لاشریک پر ایمان رکھتے ہیں۔ حضرت بہاءاللہ نے ہمیں تعلیم دی ہے کہ ہم حقیقت الہیہ کو نہیں جان سکتے اور ہماری تخلیق کا سبب ہمارے ساتھ اللہ کی محبت ہے۔ ہر زمانے میں خدا کے تمام مظاہر ظہور نے روح کے وجود کی تعلیم دی ہے۔ ہماری زندگی کا صحیح مقصد خدا کا عرفان اور اس کی قربت حاصل کرنا ہے جسے صرف اس کی خدمت اور عبودیت کی راہ پر چل کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ دُعا و مناجات، روزہ اور سماج کی خدمت کرنا روحانی زندگی کے لازمی ستون ہیں۔
مزید مواد مطالعہ کیجئے۔

معاشرے کی تشکیل نو

بہائی مقدس تحریروں کے مطابق نوع انسانی بچپن اور لڑکپن کی حد کو پار کرکے بلوغت کی ابتدا تک پہنچ گئی ہے۔ عالمگیر ملکوتی تمدن جس کا تصور حضرت بہاءاللہ نے دیا ہے ایسا ہوگا جس میں زندگی کے مادّی اور روحانی دونوں پہلوؤں میں خوشحالی آئے گی اور وہ دونوں مل کر آگے بڑھیں گے۔ دورِ حاضر میں زیرِ بحث موضوعات میں سے مذہبی بقائے باہمی اور عورت اور مرد کی برابری پر گفتگو بھی ہوتی ہے۔
مزید مواد مطالعہ کیجئے۔