امر بہائی

پاکستان کے بہائیوں کی مصدقہ ویب سائیٹ بابت امر بہائی


دو صد سالہ جشن میلاد بہااللہ

 

English | اردو

اتحاد کا نور اس قدر قوی ہے کہ پوری دھرتی کو منور کر سکتا ہے  

    حضرت بہا ءاللہ -                                                            

خدا ابتدائے زمانہ سے نوع انسانی کی ہدایت اور تعلیم کے لئے پیغمبر بھیجتا آیا ہے جنہوں نے سب انسانوں پر زور دیا کہ وہ خدا اور انسانوں کی درجۂٔ کمال تک خدمت کرنے کے لئے اپنے قویٰ کو ترقی دیں۔


 

بہائی دنیا کے تمام عظیم ادیان کی ملکوتی صداقت کو تسلیم کرتے ہیں اور ان کا ایمان ہے کہ حضرت بہاءاللہ دورِ حاضر کے مظہرظہورالہٰی ہیں۔ امر بہائی کا بنیادی پیغام وحدت و اتحاد ہے۔ اللہ کے پیغام کا مرکزی نقطہ یہ ہے کہ نوع بشر ایک ہی نسل ہے اور اس کے ایک ہی عالمی سماج میں متحد ہونے کا دن آگیا ہے۔


 

     اتحاد کا خیمہ تان دیا گیا ہے- تم ایک دوسرے کو اجنبی نہ سمجھو     

کیونکہ تم ایک ہی درخت کے پھل اور ایک ہی شاخ کے پتے ہو

    حضرت بہا ءاللہ -                                                                        

  • ایک عالمگیر تصور

    تمام زمانوں میں خدا کے تمام ملکوتی مظاہر نے روح کے وجود کا تصور پیش کیا ہے۔ ہماری زندگیوں کا سچا مقصد خدا کا عرفان حاصل کرنا اور اس کی قربت پانا ہے جسے خدمت اور عبودیت کے راستہ پر چل کر ہی پایا جا سکتا ہے۔

    یہ عالمی تمدن ہی ہے جو زندگی کے مادّی اور روحانی پہلوؤں میں خوشحالی لائے گا اور یہ دونوں پہلو باہم مل کر ترقی کریں گے۔

  • پاکستان کے بہائی

    پاکستان کا بہائی سماج پوری دنیا کے بہائیوں کی مانند ایک نئے تمدن کی تعمیر میں شرکت کر رہا ہے جس کی خاطر وہ سرگرمی سے بامقصد گفتگو کا آغاز کرتا ہے جس کے نتیجے میں ایسے امور پر کام ہوتا ہے جو پورے ملک کے اندر سماج کے مختلف پہلوؤں کے تمام عمر کے لوگوں کی روحانی صلاحیتوں میں اضافے پر منتج ہوتے ہیں۔

    حضرت بہاءاللہ کی عالمی ملکوتی تمدن تعمیر کرنے کی پکار کے جواب میں امر بہائی نے پاکستان کے اندر انیسویں صدی سے ہی جڑیں استوار کرنا شروع کیں۔


  • حضرت بہاءاللہ اور آپ کا عہد و میثاق

     

    خدا ہمیں کبھی اپنی ہدایت کے بغیر تنہا نہیں چھوڑتا۔ چنانچہ ایک مظہر الٰہی کا ظہور ہوتا ہے اور وہ ہمیں خدا کی مرضی و منشا سے آگاہ کرتا ہے۔ امر بہائی کی ابتدا خدا کے دو مظاہر ظہور کے جاری کردہ امر سے ہوئی جن کے نام حضرت باب اور حضرت بہاءاللہ ہیں۔

    حضرت بہاءاللہ کا عہد و میثاق آپ کے بعد آپ کے سب سے بڑے فرزند حضرت عبد البہاءکے پاس اورآپ کے بعد آپ کے نواسے حضرت شوقی آفندی کے پاس اور آپ سے آگے حضرت بہاءاللہ کے فرمان کے مطابق بیت العدل اعظم کے پاس لے آتا ہے۔ ہر بہائی حضرت باب اور حضرت بہاءاللہ کے ملکوتی مقام پر ایمان لاتا ہے اور آپ کے مقرر کردہ جانشینوں کو تسلیم کرکے ان کی اطاعت کرتا ہے۔