سب فنون لطیفہ روح القدس کا ایک فیضان ہے۔ جب یہ روشنی ایک موسیقار کے ذہن سے درخشاں ہوتی ہے تو اس کا اظہار خوبصورت دھنوں میں ہوتا ہے۔ اسی طرح جب یہ کسی شاعر کے ذہن سے نمودار ہوتی ہے تو عمدہ شاعری اور نثری نظموں کی شکل میں دکھائی دیتی ہے۔ جب شمس حقیقت کی ضیا کسی مصور کے ذہن کو جلا بخشتی ہے تو وہ شاندار تصاویر نقش کرتا ہے۔ یہ صلاحیتیں اس وقت اپنے اعلیٰ ترین مقاصد حاصل کرتی ہیں، جب یہ خدا کی حمد و ثنا کا اظہار کر رہی ہوتی ہیں۔
حضرت عبدالبہاء -