امر بہائی

پاکستان کے بہائیوں کی مصدقہ ویب سائیٹ بابت امر بہائی

عورت اور مرد کے درمیان مساوات کے لئے پیش قدمی



ایک معاشرے کے اندر مرد اور عورتوں کے درمیان برابری کی طرف پیش قدمی ایک بہتر معاشرہ کے قیام کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ حقیقت ِانسان کی ایک بنیادی اکائی ہے اور محض ایک ایسی پسندیدہ صورت حال نہیں جسے معاشرے کی بہبودی کے لئے قائم کیا جائے۔


ایک صدی سے کچھ عرصہ پہلے اور خدائی مذاہب کی تاریخ میں پہلی بار امر بہائی کے بانی حضرت بہاءاللہ نے عورتوں اور مردوں کی مساوات کا اعلان فرمایا۔ آپ نے اس اعلان کو محض ایک تصور یا ایک مقدس آرزو کے طور پر باقی نہیں رکھا بلکہ اپنے معاشرتی نظام کے اندر اسے بنیادی عنصر کے طور پر شامل کیا ہے۔ آپ نے اسے ایسے احکام اور قوانین سے تقویت دی جن میں یہ لازم قرار دیا کہ عورتوں کو بھی اسی معیار پر تعلیم دی جائے جس پر مردوں کو دی جاتی ہے اور انہیں معاشرے میں برابر کے حقوق دیئے جائیں۔


بہائیوں کے لئے دونوں جنسوں میں برابری ایسا روحانی اور مادی معیار ہے جو کرّہ ارض کی وحدت اورنظم عالم کے لئے لازم ہے۔ عورت اور مرد دونوں کی خوبیوں، صلاحیتوں اور استعدادوں کے بغیر کرّہ ارض کی کامل معاشی اور معاشرتی ترقی ناممکن ہے۔


عالم انسانیں یعنی نر اور مادہ۔ جب تک یہ دونوں پر طاقت میں برابر نہیں ہوں گے تب تک یہ پرندہ پرواز نہیں کر سکے گا۔ جب تک خواتین مرد کے درجے تک رسائی نہیں پالیں گی اورجب تک وہ فعالیت کے برابر کے مقام تک نہیں پہنچیں گی اس وقت تک نوع بشر کوئی غیرمعمولی کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔ انسانیت بلند پرواز ہو کر کامیابیوں کی بلندی تک نہیں پہنچ سکتی۔ جب دونوں پر طاقت میں برابر ہوں گے اور دونوں کو برابر کا استحقاق حاصل ہو گا تو انسان کی پرواز بے حد بلند اور خلاف معمول اونچائی تک ہوگی۔
حضرت بہاءاللہ -                                                                                        


یہاں پر جس چیز کی ضرورت ہے وہ اس اہم اصول کا گہرا فہم اور اس پر مشترکہ عمل اور معاشرہ کی بہتری کے لئے ہماری اجتماعی کوشش ہے۔



عورت اور مرد خدا کی نظر میں ہمیشہ برابر رہے ہیں اور ہمیشہ ہمیشہ برابر رہیں گے۔
حضرت بہاءاللہ -