امر بہائی

پاکستان کے بہائیوں کی مصدقہ ویب سائیٹ بابت امر بہائی

حضرت بہاءاللہ اور آپ کا عہد و میثاق



خدا نوع بشر سے پیار کرتا ہے اور اس نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ انسان کو مقدس ہدایت کے بغیر کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ لہذا، اپنی محبت کے اظہار کے لئے خدا اپنے مظاہر ظہور کو نوع بشر کے پاس بھیجتا ہے تاکہ وہ اپنی منشا و مقصد کو ہم پر ظاہر فرمائے۔


امر بہائی کی ابتدا کے لئے خدا نے اپنے دو مقدس پیغمبروں کو اپنا پیغام دے کر بھیجا جن کے نام حضرت باب اور حضرت بہاءاللہ تھے۔ اپنے عہد نامہ میں حضرت بہاءاللہ نے واضح تعلیمات تحریر فرمائیں کہ آپ کے صعود کے بعد بھی ہدایات ملنا جاری رہیں گی۔ اجراءکے اس سلسلے کا نام عہد و میثاق ہے جو آگے بڑھ کر آپ کے سب سے بڑے فرزند حضرت عبد البہاءتک آیا اور حضرت عبد البہاءسے آگے آپ کے نواسے حضرت شوقی آفندی کے پاس آیا اور پھر بیت العدل اعظم کے پاس پہنچا جس کے قیام کا حکم حضرت بہاءاللہ نے دیاتھا۔ ایک بہائی حضرت باب اور حضرت بہاءاللہ پر ایمان رکھتا ہے اور ان کےجانشینوں کے مقام پر بھی۔


حضرت باب , مبشر
(1819 - 1850)

حضرت بہاءاللہ کے ظہور سے کئی سال پہلے اللہ تعالیٰ نے ایک خاص پیغمبر کو بھیجا تاکہ آپ کے آنے والے ظہور کا اعلان فرمائے۔ اس عظیم پیغمبرنے اپنا ملکوتی نام ’’باب‘‘ (صدر دروازہ) بتایا۔ آپ واقعی معرفت الٰہی کے لئےاورنوع انسانی میں عصر جدید کے لئے ایک عظیم دروازہ تھے۔ آپ نے لوگوں کو بتایا کہ وہ ایک نئے دور کی صبح کا ملاحظہ کر رہے ہیں یعنی خدا کے موعودہ دن کی صبح کا۔ آپ نے انہیں دعوت دی کہ وہ اپنے دلوں کو دنیا کی لاحاصل نمائشی چیزوں سے پاک کریں تاکہ وہ اس ہستی کو پہچان سکیں جسے خدابہت جلد ظاہرفرمائے گا۔
مزید مواد مطالعہ کیجئے۔

حضرت بہاءاللہ , اللہ کی شان و جلال
(1817 - 1892)

مظہر ظہور الہٰی حضرت بہاءاللہ اس وحی الٰہی کے حامل ہیں جو ایسے عالمی تمدن کی تعمیر کے لئے میدان عمل فراہم کرے گی جس کی تحویل میں انسانی زندگی کے روحانی اور مادّی دونوں پہلو ہوں گے۔ آپ کی مقدس تحریریں موضوعات کے ایک وسیع و عریض حلقہ، معاشرتی تعمیر، مساوات مرد و زن، لازمی تعلیم، اور ان سوالوں کوجو وجود انسانی کی باطنی زندگی متاثر کرتے ہیں کا احاطہ کرتی ہیں۔
مزید مواد مطالعہ کیجئے

حضرت عبد البہاء, مرکزِ میثاق
(1844 - 1921)

حضرت بہاءاللہ نے اپنے وصیت نامہ ،میں جو آپ کا عہد و میثاق ہے، سب سے بڑے فرزند حضرت عبد البہاءکو اپنے کلمات کا واحد مفسر اور اپنے عہد و میثاق کا مرکز مقرر فرمایا۔ حضرت عبدالبہا ء نوع انسانی کو عطا کیا گیا بیش قیمت عطیہ اور بہائی تعلیمات کا کامل نمونہ تھے۔ پورے مشرق و مغرب میں حضرت عبد البہاءامن کے سفیر، ایک مثالی انسان اور امر جدید کے عظیم ترین شہرت دینے والے کے طور پر مشہور تھے۔
مزید مواد مطالعہ کیجئے

حضرت شوقی آفندی, ولی امر اللہ
(1897 - 1957)

حضرت عبد البہاءنے اپنے عہد و میثاق میں اپنے وصال کے بعد اپنے نواسے حضرت شوقی آفندی کو ولی امر اللہ نامزد کیا۔ آپ مقدس تحریروں کے واحد مفسر بن گئے۔ آپ نے 63 سال تک اپنے جد مقدس کا کام جاری رکھا، مظہر ظہورِ الٰہی کے کلمات کی تفسیر فرمائی اور پورے کرّہ ارض پر امر بہائی کی بنیادیں مضبوطی سے استوار کر دیں۔
مزید مواد مطالعہ کیجئے

بیت العدل اعظم

بیت العدل اعظم امر بہائی کاسب سے بڑاادارہ ہے جس کی طرف پوری دنیا کے بہائی رجوع کرتے ہیں۔ یہ عالمی بہائی سماج کے روحانی اور انتظامی امور کی رہنمائی فرماتا ہے۔ بیت العدل اعظم کی جاری کردہ رہنما ہدایات بہائی سماج کی وحدت فکر و خیال و عمل کو اس وقت یقینی بناتی ہیں جب وہ حضرت بہاءاللہ کے روحانی اور مادّی طور پر خوشحالی عالمی تمدن کے تصور کو دنیا میں حقیقت کا رنگ دینے کے لئے سکھلائی کے عمل سے گزرتے ہیں۔
مزید مواد مطالعہ کیجئے۔