امر بہائی

پاکستان کے بہائیوں کی مصدقہ ویب سائیٹ بابت امر بہائی

ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ

اس پریزنٹیشن میں پوری دنیا میں ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کورسوں کے سلسلے کی بصارت اور مواد کوپیش کیا گیا ہے جو روحی انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ سے لیا گیا ہے۔

:روح کی زندگی پر غور و فکر

کتاب ۱ ۔ کورسوں کے سلسلے کی پہلی کتاب بڑی حدتک فرد کی شناخت کے سوال کے بارے میں ہے۔’ میں خدمت کی راہ پر گامزن ہوں ‘ جملے میں لفظ ’ میں ‘ کی حقیقی شناخت کیا ہے۔اس میں بہائی شناخت کے تین پہلوؤں کودریافت کیاگیاہے: ’’ میرے وجود کی حقیقت میری روح ہے جو اس دنیا سے ہوکر اس لئے گزرتی ہے کہ اسے خدا کی جانب ایک ابدی اور پر جلال سفر کے لئے جن صفات کی ضرورت ہے انہیں حاصل کرے۔میرے سب سے زیادہ پسندیدہ لمحات وہ ہوتے ہیں جو میں خدا سے راز و نیاز میں گزارتا ہوں کیونکہ دعا و مناجات ہی وہ روزانہ کی غذا ہے جس کی میری روح کو اپنے اعلیٰ مقصدکے حصول کے قابل ہونے کے لئے ضرورت ہے۔ میری بنیادی مصروفیت حضرت بہآء اﷲ کے ظاہرکردہ کلام کا مطالعہ کرنا، آپ کی تعلیمات کے بارے میں اپنی سمجھ میں اضافہ کرنا اور خود اپنی روزمرّہ زندگی نیزجامعہ کی زندگی پران کااطلاق سیکھناہے ۔‘‘ یہ کتاب بہائی آثار کی تفہیم ، دعا و مناجات اور زندگی اور موت کے یونٹوں پر مشتمل ہے۔ ہر دل کی اس گہری آرزو کا، کہ وہ اپنے خالق کے ساتھ راز و نیاز کرے ،جواب دیتے ہوئے وہ متنوع حقیقی طبعی ماحول میں اجتماعی عبادت کرتے ہیں، دعا ومناجات میں دوسروں کے ساتھ متحدہوتے ہیں ، روحانی حساسیت کوبیدار کرتے ہیں اور زندگی کا ایک ایسا نمونہ تشکیل دیتے ہیں جو اپنے پرعقیدت کردار کی وجہ سے ممتاز ہوتا ہے ۔ بیت العدل اعظم کے پیغام ۱۲ اپریل ۲۰۰۸ سے۔